instaShop Registration for 1 Year Rs.1500 Per Month

New product

ٓٓآپکا کسٹمر آن لائن ہے کیا آ پ ہیں؟؟

ٓآج ہی اپنی دکان اور کاروبار آن لائن کریں اور اپنے کاروبار کو وسعت دیں مزید معلومات کے لئے نیچے دی گئی ڈسکریپشن مکمل پڑھیں

موبائل ایپ کی Demo ٹیسٹ کرنے کے لئے آپ مندرجہ ذیل لنک سے ایپ بذریعہ پلے سٹور انسٹال کر سکتے ہیں

Click here to install Demo

-/18000.Per Year Rs

More details

Please login to see price...

HTML5 Icon

₨ 18,000.00

More info

انسٹا شاپ کیا ہے ۔
انسٹا شاپ آن لائن راجہ بازار کی ڈیجیٹل پروڈکٹ ہے۔ جس کا مقصد آپکے لوکل ایریا میں آپ کے کاروبار کو مزید بڑھانا اور قابل اعتماد بنانا ہے۔ انسٹا شاپ ایک سال سے زائد کے عرصہ میں گہری ر یسرچ اور محنت کے بعد بنائی گئی ہے جس میں User Experience اور باقی تمام ٹیکنیکل پہلوؤں کو مد نظر رکھا گیا ہے تاکہ آرڈر لگاتے ہوئے بہترین User Experience فراہم کیا جا سکے ۔
انسٹا شاپ کے ذریعے ہم اپنے منتخب ریٹیلرز کو آن لائن کر رہے ہیں اورمنتخب کردہ ریٹیلرز کو الگ ان کے اپنے برانڈ نیم کے ساتھ آن لائن شاپنگ ایپ فراہم کی جائے گی۔ یعنی سادہ الفاظ میں کہیں تو آپکی دکان اپنے ایریا میں آن لائن ہو گی اور آپ کے کسٹمر آپ سے آن لائن بھی خریداری کر سکیں گے جو آپ چند منٹوں میں ان کو ڈیلور کر سکتے ہیں۔

انسٹا شا پ کیسے کام کرتی ہے۔
انسٹا شاپ میں دو ایپس فراہم کی جائیں گی ایک آ ن لائن شاپنگ ایپ جو آپ کے کسٹمر اپنے فون میں انسٹال کر کے آپکو آرڈر دے سکیں گے۔ اور دوسری ایپ آپکی ایڈمن ایپ ہو گی جو آپ نئی پروڈکٹس لائیو کرنے اور کسٹمرکے آرڈرز کو پراسس کرنے کے لئے استعمال کریں گے۔ آپ اپنی شاپ میں موجود تمام پروڈکٹس کو مختلف کیٹگریز میں شامل کر کے اپنی آن لائن شاپنگ سروس اور اپپ میں لائیو کریں گے۔ اس طرح آپ مقامی لیول پر آ ن لائن شاپنگ سروس فراہم کر سکیں گے۔ مقامی کسٹمر ہونے کی وجہ سے آرڈر ڈیلور کرنے کا عمل تیزترین ہونے کے ساتھ انتہائی درست اور آسان بھی ہوگا۔

فوائد:۔
پاکستان میں تھری جی اور فور جی سروس کا آغاز ہوتے ہی آن لائن شاپنگ جیسی سروسز نے بہت تیزی سے اپنا مارکیٹ ویلیو حاصل کر لیا ۔ اور اس میں کوئی شک نہیں کے آئندہ آنے والا ہر دن آن لائن شاپنگ کے لئے نئی راہیں کھول رہا ہے۔ آپکے تمام کسٹمرز فیس بک اور دوسری آن لائن سروسز سے فائدہ اٹھا نے کے لئے آن لائن رہتے ہیں ۔
لیکن سوال یہ ہے کہ آپکا کسٹمر تو آن لائن ہے تو کیا آپ کا بزنس بھی آن لائن ہے؟؟؟
انسٹا شاپ بنانے کا مقصد یہ ہی ہے کے آپ بھی جدید ٹیکنالوجی کا فائد ہ اٹھاتے ہوئے اپنے بزنس کو زبردست انداز میں لے کر آگے بڑھ سکیں اور اپنے علاقے میں موجود دوسرے دکانداروں سے بہتر سروس مہیا کر کے اپنے مقامی ایریا میں اپنی کاروبار کو مزید نمایاں کر سکیں ۔
عام حالات میں کسٹمر وہ ہی کہلاتا ہے جو شاپ میں خود داخل ہو کر آپ سے خریداری کرتا ہے۔ لیکن
انسٹا شاپ کی بدولت وہ بھی آپ کے کسٹمر بن پائیں گے جو گھر بیٹھ کر کچھ خریدنے کا سوچ رہے ہیں۔ سادہ الفاظ میں کہیں تو وہ لو گ جو فی الحال آپ کے کسٹمر

نہیں ہیں وہ بھی آپ کے کسٹمر بن جائیں گے۔
کیوں کہ آن لائن راجہ بازار ایک ایریا میں صرف ایک ہی انسٹا شاپ فراہم کرے گا۔ تاکہ مقامی کمپیٹیشن کو مد نظر رکھا جا سکے ۔
انسٹا شاپ کی بدولت مقامی کسٹمر کی نظر میں آپ دوسروں دکانداروں سے پرفیشنل اور کاروباری لحاظ سے سیرئس ریٹیلرثابت ہوں گے۔
آپکے ایرایا میں پہلی اور نئی آن لائن شاپنگ سروس ہونے کے وجہ سے آپکا کاروبار لوگوں کی نظروں میں جلدی آئے گا اور لوگ سروس آزمانے کے لئے آرڈر بھی لگائیں گے۔

ریسرچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کے نئی سروسس جو کہ یونیق ہوں وہ talk of the Town بن جاتی ہیں یعنی مقامی لوگوں میں زیر بحث رہتی ہیں جو کہ بزنس کو بہت تیزی سے آگے بڑھانے میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے۔
انسٹا شاپ کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کے آپ اپنے بازار میں موجود ہر طرح کی پروڈکٹس آن لائن کر سکتے ہیں ۔ یعنی پہلے آپ صرف موبائل اسیسریز بیچتے ہیں تو آ اپ موبائل کے ساتھ ہر وہ سامان اپنی آن لائن شاپ میں بیچ سکتے ہیں جس کاسٹاک آپ کے پاس نہیں ہے۔ اس طرح بنا انوسٹمنٹ کے آپ کئے دوسرے کاروبار ٹرائی کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی انسٹا شاپ کے اور بہت سے فوائد ہیں جو آپ خود experience کریں گے۔

انسٹا شاپ کیسے حاصل کریں؟؟
انسٹا شاپ حاصل کرنے کے لئے آپ ابھی آن لائن آرڈر کر سکتے ہیں ۔ آرڈر کرنے کے لئے ہماری یہ دیجیٹل پروڈکٹ Add to Bill کریں اور View Bill پر کلک کر کے اپنا آرڈر کنفرم کریں ۔

قیمت اور شرائط:۔

انسٹا شاپ ایک ڈائنامک ایپ ہے جو جدید ترین Servers پر چوبیس گھنٹے Live رہتی ہے۔ سرورز کی بجلی انٹرنیٹ اور دوسرے Maintenanseکے اخراجات کے باوجود ہم نے اس بات کو یقنی بنایا کے ایپ کے اخراجات کو کنٹرول کر کے ریٹیلر کے لئے ایک عام دکان سے بھی کم خرچے میں فراہم کی جاسکے۔ 

انسٹا شاپ آپکی عام دکان کی طرح آپ کو کرائے پر دستیا ب ہے ۔ لیکن انسٹا شاپ کا کرایاعام دکان سے بہت ہی کم رکھا گیا ہے۔ یعنی آپ صرف پندرہ سو روپے مہانہ میں انسٹا شاپ حاصل کر سکتے ہیں۔


شرائط:۔

انسٹا شاپ ہر ایریا یعنی ٹاؤن میں صرف ایک ہی ریٹیلر کو فراہم کی جائے گی تاک آپ کے کاروبار کے معیار اور Competition کو مناسب سطح پر رکھا جا سکے۔ تاہم پہلے آرڈر لگانے والوں کو ترجیع دی جائے گی۔

انسٹا شاپ اپلائی کرنے پر یہ ضروری نہیں کہ آپ کو ہی شاپ دی جائے ۔ ریٹیلر کی دلچسپی اور قابلیت کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔

انسٹا شاپ آن لائن راجہ بازار (پرائیویٹ لمیٹڈ ) کی ڈیجیٹل پروڈکٹ ہے اور کمپنی کی ملکیت ہے۔ آپ انسٹا شاپ کو آگے بیچ نہیں سکتے اور نہ ہی اپنے طور پر کرائے پہ دے سکتے ہیں۔

انسٹا شاپ حاصل کرنے کے لئے آرڈر لگانے کے بعد فوری طور پر payment اور باقی پروسیس مکمل کریں۔  

شاپ Allot ہونے کے بعد کسی بھی طرح کا پیمنٹ ریفنڈ ممکن نہیں ہے۔

شاپ حاصل کرنے کے لئے آپکو آن لائن راجہ بازار کا Active ریٹیلر ہونا ضروری ہے۔

انسٹا شاپ حاصل کرنے کے بعد آپ کو مکمل طور پر تکنیکی اور کاروباری معلومات مفت فراہم کی جائیں گی اور آپ کا کاروبار اور سیلز بڑھانے کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔

ٓہماری مقصد آپ کو اور آپ کے کاروبار کو درست سمت میں بڑھانا ہے ۔ انشااللہ بہت جلد ہم مزید نئی سروسز اپنے ریٹیلرز کو فراہم کرنے والے ہیں۔ ہمارے ٹیکنیکل ٹیم بہت سے دوسرے پروجیکٹس پر کام کر رہے ہے جو وقت ک ساتھ ساتھ آپ کو مہیا کی جائیں گی۔

موبائل ایپ کی Demo ٹیسٹ کرنے کے لئے آپ مندرجہ ذیل لنک سے ایپ بذریعہ پلے سٹور انسٹال کر سکتے ہیں


Click Here to install in test Demo